صوفیا کی دین کیلئے خدمات ہماری رہنمائی کرتی : وزیر ہاؤسنگ

 صوفیا کی دین کیلئے خدمات ہماری رہنمائی کرتی : وزیر ہاؤسنگ

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا صوفیائے کرام نے ہمارے عقیدے کی تفہیم و تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا، ان کی دین کیلئے خدمات آج تک ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیام کوچہ عشق کے عنوان سے کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے برصغیر میں اسلام پھیلانے میں صوفیاء اور اولیاء کرام کے کردار پر روشنی ڈالی اورکہا ان کی تعلیمات سے شائستگی، رواداری، بھائی چارے اور امن کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے تصوف کو موجودہ نسلوں سے متعارف کروانے اور امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے مزید اقدامات اور تصانیف کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں