مخالفین اپنے نکمے پن کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دیتے ہیں،میئر

 مخالفین اپنے نکمے پن کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دیتے ہیں،میئر

کراچی(این این آئی)میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ2025 میں کراچی کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے۔۔

 انہوں نے کہاکہ رواں سال بلدیہ عظمی کراچی انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کا اعتراض یہ ہے کہ شہر میں کام ہو تو ان کے نام سے ہو، پیپلزپارٹی کے نام سے کام ہو گا تو مخالفین کو مشکل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی پریس کانفرنس کا مقصد لوگوں کو ناامید کرنا ہے ، مخالفین اپنے نکمے پن کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دیتے ہیں، باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ، مسائل حل کرنے کیلئے میدان میں اترنا پڑتا ہے ، پی پی پی میدان میں کام کررہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں