پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہناز بختاور منار انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ کے طلبا کی رجسٹریشن نہ ہونے پر فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا ۔۔
کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی وجہ سے 204 طلبا کا سال ضائع ہورہا ہے ، وفاقی حکومت نے بھی انرولمنٹ کے حق میں جواب جمع کروایا تھا، عدالتی حکم اور وفاقی حکومت کے جواب کے باوجود طلبا کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کو آئندہ سماعت تک عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے کہا کہ اگر عملدرآمد نہ ہوا تو مدعا علیہان کو رپورٹ کے ساتھ خود پیش ہونا ہوگا۔