آئین وقانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے ،شاداب رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو انتہاپسندی ودہشتگردی سے پاک کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے ۔۔
دہشتگردسرحد پار ہوں یا اندورن ملک کسی بھی صف میں ہوں کارروائی عمل میں لائی جائے ،آئین وقانون کی بلاتفریق بالادستی کو یقینی بنایا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی استحکام کیلئے حکومت دعووں سے کام نہ چلائے ۔بجلی،گیس کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ،بجلی کی تیاری میں فی یونٹ 7روپے خرچہ ہوتا ہے عوام پر کئی قسم کے ٹیکس لگا کر فی یونٹ صارف کو 48روپے دیا جارہا ہے جو غریب عوام پر ظلم ہے ،گیس کی قیمتوں میں کمی کے بجائے بار بار اضافہ مایوس معاشی پالیسی کی طرف اشارہ کرتا ہے ،فرقہ واریت پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں جو ملک کو غیر متزلزل کرنا چاہتے ہیں،ملک کے عوام فرقہ واریت پھیلانے والے کو مسترد کردیں کسی کو بھی ملک میں بیرونی ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دینگے ،ملک کے مفاد میں تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار کے جدوجہد کرتے رہیں گے ،ملک سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ختم کیا جائے ،ملک کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔