نیفٹیک کی محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے پروگرامزکی پیشکش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیفٹیک نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں نئے پروگرامز لانے کی پیشکش کردی ۔نیفٹیک بین القوامی کورسز میں بھی ماجو سے تعاون چاہتا ہے ۔
نیفٹیک کے ڈائریکٹر جنرل فدابازئی نے رجسٹرارایڈمنسٹریشن ماجو نوید اختراور ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر نعمان انصاری سے ملاقات کی جبکہ ماجو کے مختلف شعبہ جات کادورہ کیا۔فدابازئی نے کہاکہ ماجو کیساتھ ماضی کے تجربات کافی اچھے رہے ہیں ۔نیفٹیک نے ماجو میں مختلف کورسز کروائے جن میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انکا کہناتھا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں نیفٹیک کے کورسز کے لئے بہت بہترین انتظامات کیے گئے ۔یاد رہے کہ نیفٹیک نے ماجو میں ایمیزون،ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،کلائوڈ کمپیوٹنگ،گرافک ڈیزائننگ اورپاور بی آئی کے کورسز کروائے تھے جس کے لئے ماجو نے لیب اور کلاسز کی سہولت فراہم کی تھی۔نوید اختر نے اس موقع پر فدا بازئی کو مختلف شعبوں اور لیبارٹریز میں موجود سہولتوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کی تعلیمی استبداد بڑھانے اور ملکی تاثر بہتر کرنے کے لئے ہرادارے کیساتھ مکمل تعاون کریں۔نوید اختر نے فدابازئی کویقین دلایا کہ ماجو نیفٹیک کے ساتھ مکمل تعاون کاخواہشمند ہے اور ہر طرح کی سہولت دے گا۔