مدارس، طلبہ کے قانونی تحفظ کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں :ناظم اعلیٰ نظام المدارس
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا 18 ہزار 6 سو مدارس اور ان میں زیر تعلیم 25 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے۔۔۔
قانونی تحفظ کیلئے صدارتی آرڈیننس سمیت ریاستی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں۔ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلبہ کی پیشہ ورانہ تعلیم، ٹیچرز ٹریننگ ،نصاب میں اصلاحات لانے اور فول پروف امتحانی نظام اختیار کرنے سے دینی مدرسوں کا وقار اور معیار بڑھے گا۔