فائیو سٹار ہوٹلز سالڈ ویسٹ کیلئے کنسلٹنٹ، شاہراہ دستور، سلاٹر ہائوس اپ گریڈیشن کی منظوری

فائیو سٹار ہوٹلز سالڈ ویسٹ کیلئے کنسلٹنٹ، شاہراہ دستور، سلاٹر ہائوس اپ گریڈیشن کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 71واں اجلاس ہوا، اجلاس میں 4 ترقیاتی منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔۔۔

 شاہراہِ دستور کی اپ گریڈیشن، بیوٹیفکیشن سمیت مستقل بنیاد پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا 490.082 ملین روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا، شاہراہِ دستور اور سرکاری عمارات کی سجاوٹ اور اپ گریڈیشن مستقل بنیاد پر کی جائے گی۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے پی سی ٹو منظور کیا گیا، شہر کی بڑھتی آبادی کے پیش نظر سی ڈی اے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جدید نظام متعارف کروایا جائے گا جس سے نہ صرف آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہر صاف ستھرا رکھنے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات اور ایڈوائزر ہائیر کرنے کے منصوبے کا پی سی ٹو بھی منظور کیا گیا۔ ہمک سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کیلئے پی سی ون بھی منظور کیا گیا، اس منصوبے کے تحت موجودہ سلاٹر ہاؤس اپ گریڈ کیا جائے گا اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت شہریوں کو اعلیٰ، معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں