گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ زندگیوں کے خطرہ

 گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ زندگیوں کے خطرہ

گگومنڈی(نامہ نگار)گگومنڈی کے گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپ زندگیوں کیلئے خطر بن گئے ۔

، کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے ،حفاظتی انتظامات کے بغیرغیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پرقبل ازیں بھی آگ لگنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کے وارث شہیدچوک،شیخ فاضل روڈ،مظفرپارک،ریلوے پھاٹک،جھوک نوازروڈ،اڈا283،ای بی، اڈا367۔ای بی،245،ای بی،179۔ای بی پل سمیت مضافاتی چکوک میں غیرقانونی منی پٹرول پمپس پرکھلے عام پٹرول کی فروخت جاری ہے ،ان غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی بڑاحادثہ رونماہونے کاخطرہ ہے ۔یادرہے کہ قبل ازیں بھی گگومنڈی میں منی پٹرول پمپس پرآگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی افرادجھلس گئے تھے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنربوریوالافاروق احمدملک سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں