ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کی حلف برداری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ، مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی تھے ۔
تقریب میں چیئرمین حاجی غلام عباس صدر محمد فرحان علی ، نائب صدر چوہدری ظفر سکھیرا ، جنرل سیکرٹری محمد احمد لنگاہ ، فنانس سیکرٹری محمد سلیم انور ، سیکرٹری نشرواشاعت ملک محمد یوسف جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں چودھری ثاقب اقبال ، میاں محمد اختر ایڈووکیٹ ، وسام اسلم ، حاجی محمد علی ، حاجی غلام رسول نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔ صدر انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ممبر صوبائی اسمبلی ثاقب خورشید نے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی کابینہ اپنی یونین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ،اپ سب لوگ ایک ایسے پیشے سے منسلک ہیں جس میں خدمت خلق بھی شامل ہے جو لوگ آپ کے پاس اپنے مقدس سفر کے لیے آتے ہیں ،انہیں بہترین سہولتیں فراہم کریں۔