ہیلتھ مراکز اورہسپتالوں میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت محکمہ صحت کی ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں بنیادی و دیہی مراکز صحت،ڈی ایچ کیو سمیت دیگر ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریومیپنگ سمیت تمام ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عزم ہے ،محکمہ بلڈنگ بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریومیپنگ ، ہسپتالوں کی او پی ڈی ، سرجیکل وارڈ ، ڈائیلسز یونٹ ، واٹر سپلائی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرے ، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنائی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید اور ایکسین ہائی وے دیگر افسران موجود تھے ۔