شہر کے انفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے ماسٹر پلان نافذ کرنے کا فیصلہ

شہر کے انفراسٹر کچر کی بہتری کیلئے ماسٹر پلان نافذ کرنے کا فیصلہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر، لیڈی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے موثر ماسٹر پلان کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں کمرشل و زرعی اراضی کے ازسرِنو سروے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر ،چیف افسر محمد اقبال سمیت ضلعی حکام بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ صنعتی و رہائشی علاقوں کی مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر نشاندہی کی جائے گی ۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے کے ماسٹر پلان کو نئے زمینی تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے ،میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل اور پھاٹا کی مشترکہ ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ لینڈ یوز اور گرین ایریاز کو مختص کرنے کیلئے سروے آخری مراحل میں ہے ۔علاوہ ازں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ نصرت السلام گرلز و بوائز ہائی سکولز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی انسپکشن کی اور بلڈنگ کے مخلتف شعبوں کا دورہ کیا۔محمد علی بخاری نے ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کا دورہ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، عبدالعزیز خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، میڈم سمیرا ستار (سپرنٹنڈنٹ ڈی آر سی) کے ہمراہ ادارے کا وزٹ کروایا اور ادارہ سے متعلقہ مکمل تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں