تتلے عالی:پینے کا پانی مضر صحت،مکین امراض کا شکار
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پینے کا پانی مضرصحت ہونے کا انکشاف ،متعلقہ اداروں نے اقدامات کی بجائے خاموشی اختیارکرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی وتحصیل انتظامیہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لوکل گورنمنٹ،ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سب سے بڑے قصبے تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں زیر زمین پینے کا پانی مضر صحت ہو گیا ہے ۔پینے کے پانی میں بدبو،زہریلے کیمیکل،میٹلز،تیزاب شامل ہونے کی وجہ سے مکین پیٹ کی بیماریوں سمیت متعدد امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔پنجاب حکومت کی جانب سے مکینوں کوپینے کے صاف وشفاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پانچ مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی منظوری دی گئی تھی لیکن سیاستدانوں،بیوروکریسی کی غفلت کی وجہ سے 7سال بعد بھی اس منصوبہ پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دو دہائی قبل30فٹ گہرائی میں پینے کا صاف پانی دستیاب تھا لیکن اب تین سو فٹ بھی پانی پینے کے قابل نہیں ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔