ہم راستے بند کر کے حقو ق کا مطالبہ کرتے ہیں:عبدالقدیر

 ہم راستے بند کر کے حقو ق کا مطالبہ کرتے ہیں:عبدالقدیر

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے بعثت رحمت عالمؐ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمؐ نے ہمیں درجہ ایمان اور۔۔۔

 حضور حق کی وہ کیفیت عطا فرمائی کہ بندہ مومن اپنے اعمال ایسے ادا کرتا ہے جیسے وہ اﷲ کریم کے روبروہے آج جس معاشرے میں ہم زندگی بسر کر رہے ہیں وہاں لوگوں کے لیے آسانیاں اور خیر خواہی کا سبب بننے کی بجائے ہم راستوں کو بند کر کے اپنے حقو ق کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر ہم اپنے فرائض کی ادائیگی کریں تو سب کو ان کے حقوق مل جائیں گے ۔ صحابہ کرام ؓ وہ ہستیاں ہیں جن کا تذکرہ تورات و انجیل میں فرمایا اور جنہیں اﷲ کریم نے چن لیا اور نشان منزل بنا دیا کہ انہوں نے عشق مصطفے اور محبت رسولؐ کا حق ادا کردیا،انہوں نے کہا کہ آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا اور آپ ؐ کی بعثت عالی کے بعد قیامت تک کے لیے کوئی ایسا سوال نہیں جس کا جواب آپ ؐ کی تعلیمات میں موجود نہ ہو ،آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی اور ذکر قلبی کا طریقہ بتایا اور اجتماعی بیعت بھی لی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں