مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی :لیگی رہنما
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چودھری محمد اقبال گجر سابق ایم پی اے نے کوٹ شیرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے ہم نے مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تھی مگر آج میاں محمد نواز شریف کے وژن سے ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے جس پر ہم عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں ،انہوں نے یونین کونسل کوٹ شیرا کے دفتر کے لئے 60 لاکھ روپے گلیوں میں پی سی سی اور ڈرینج کی تعمیر کے لئے تین کروڑ روپے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا انشاء اﷲ ہم بنیادی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نواز پنجاب میں عوامی ریلیف کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں جس سے مہنگائی کا خاتمہ اور عوام کو روزگار مل رہا ہے تعلیم صحت اور زراعت سمیت تمام شعبوں میں ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔