پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں یوم قائد بارے تقریب

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس میں یوم قائد بارے تقریب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام’’یوم قائد اعظم محمد علی جناح‘‘ کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز) گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور تھے ،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق، پرنسپل محمد سلمان، ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، انچارج بی ایس پروگرامز شمیم اختر، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ محمد شعیب عاشق بٹ نے بھی اس تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے طلبہ سے خطاب کے دوران کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ دنیا کے عظیم لیڈر تھے ، جنہوں نے وطن عزیز پاکستان کی بنیاد اس لئے رکھی کہ قوم اپنے اسلامی تشخص کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دے کر کہا کہ ہمارا بھی فرض ہے کہ اس اسلامی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کریں اور دنیا ئے عالم میں اپنا مقام بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کے طلبہ کو امید کا درس ضرور دیں، آج کا نوجوان بے شک بیرون ممالک سے علم حاصل کرے مگراپنی توانائیاں اپنے ملک میں صرف کریں تاکہ یہ ملک آگے بڑھے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر امان اللہ راٹھور کو شیلڈ، سونیئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد شعیب عاشق بٹ کو کالج کی طرف سے سونیئر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں