چک جھمرہ :مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم

 چک جھمرہ :مویشی پال حضرات میں لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم

چک جھمرہ ( نامہ نگار )پنجاب میں مویشی پال کسانوں کیلئے لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم کرنے کا آ غاز ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے مویشی پال کسانوں کیلئے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے 20 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیو اسٹاک کارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا مقصد کسانوں کی معاشی بہتری اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی ہے ۔تقریب میں خوش نصیب کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے گئے جو مویشی پال کسانوں کو حکومتی مراعات اور سہولیات کے حصول میں مدد فراہم کریں گے ۔تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں آزادعلی تبسم سابق ممبر صوبائی اسمبلی، ڈاکٹر ندیم بدرشاہ (ڈویژنل ڈائریکٹر)، ڈاکٹر قیصر خلیق (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ڈاکٹر حامد نواز سندھو (سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول) شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں