ماروی گوٹھ کے مکینوں کا قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ

ماروی گوٹھ کے مکینوں کا قبضہ  مافیا کے خلاف مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائد آباد کے قریب ماروی گوٹھ کی فلاحی زمین پر قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔

مظاہرین نے قبضہ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کی قیادت یوسی چیئرمین ایڈووکیٹ ارشاد شر، ایڈووکیٹ فیاض پٹھان، صداقت علی چنہ، نسیم خان سابق ناظم، ضمیر حاجانو کررہے تھے ۔ عمر ماروی گوٹھ کے سیکڑوں علاقہ مکینوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور طلبہ نے احتجاجی مارچ کرکے قبضہ مافیا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ عمر ماروی گوٹھ میں 17 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں