لاڑکانہ : مستحقین میں سولر پینل،بیٹریاں اور پنکھے تقسیم

لاڑکانہ : مستحقین میں سولر پینل،بیٹریاں اور پنکھے تقسیم

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی سٹی کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر صوبائی حلقے پی ایس 11سے تعلق رکھنے والی 20یونین کمیٹیوں کے غریب اور مستحق مکینوں میں سولر سسٹم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد بیگم نصرت بھٹو ہال میں کیا گیا۔۔۔

 جس میں ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر، پی پی پی سٹی لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ، چیئرمین ایمپائر ٹاؤن وقار احمد بھٹو، چیئرمین حیدری ٹاؤن عبدالحق کہاوڑ، چیئرمین سچل ٹاؤن سرفراز کھوکھر، شیر محمد لغاری، اظہر بھٹو، یوسی چیئرمین یوسی چیئرمین شفیق احمد چانڈیو، منیر احمد سومرو، ذوالفقار بروہی، محمد قاسم بروہی، غلام نبی بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے غریب مرد و خواتین میں سولر پینل، بیٹریاں اور پنکھے تقسیم کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں