خواتین پر تشدد،زیادتی ،ہراسگی کے واقعات میں اضافہ

خواتین پر تشدد،زیادتی ،ہراسگی کے واقعات میں اضافہ

فیصل آباد(عبدالباسط سے )خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد، معاشرتی ظلم و ستم، زیادتی اور ہراسگی کے واقعات کنٹرول کرنے اور خواتین کوتحفظ کی فراہمی میں فیصل آباد پولیس ناکامی کا شکار ہے۔

رواں سال تھانہ وویمن پولیس کو خواتین پر تشدد، زیادتی، گھریلو تنازعات ، ہراسگی اور دیگر کیسز سے متعلق 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جب میں سے صرف 640 کے لگ بھگ واقعات کے مقدمات کا اندراج اور ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف چند کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ خواتین کو تحفظ اور انکے حقوق کی فراہمی کیلئے پولیس کی جانب سے تحفظ مراکز اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیلز قائم ہونے کے باوجود بھی پولیس ایسے واقعات میں واضح طورپر کمی لانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ 70 فیصد سے زائد درخواستوں کو مقدمات کے اندراج کی بجائے ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا گیا جس کی وجہ سے ملوث عناصر باز آنے کی بجائے مبینہ طور پر مزید سرگرم ہو گئے ۔ سی پی او کامران عادل کہتے ہیں کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی ترجیح ،ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں