لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 34 ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 34ملزم گرفتار کر لئے ۔لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کرنے پر 24گھنٹوں کے دوران 137ملزموں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔
485ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں 24کمرشل، 5زرعی، 2انڈسٹریل اور 454ڈومیسٹک تھے ، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 6ہزار 660یونٹ ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ، چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 1کروڑ 23لاکھ 23ہزار 618روپے ہے ۔