ڈی پی او چنیوٹ کی افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

ڈی پی او چنیوٹ کی افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی اوعبداﷲ احمد کی صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاگیامیٹنگ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز و دیگر افسروں کی شرکت کی میٹنگ کے دوران زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔

 کارکردگی چیک کی گئی ڈی پی او عبداﷲ احمد نے پولیس افسروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی نمایاں کارکردگی پر سابقہ ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال سب انسپکٹر سیف اﷲ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر شبیر قمر کی ضلع بھر میں دوسری پوزیشن رہی اس موقع پر ڈی پی اوعبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کے مسائل کو حل کیا جائے ، جدید سہولیات کے ساتھ شہریوں کو پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں،اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں