وزیراعلیٰ کے احکامات پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرتحصیل چک جھمرہ کے دوردراز دیہات بیراں والا بنگلہ چک 42 ج ب میں عوامی کھلی کچہری لگانے پہنچ گئے ۔دیہاتوں میں کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ چک 42 ج۔ب سے شروع کیا ہے جس کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گاؤں کے روایتی ماحول چارپائی پر بیٹھ کر عوامی مسائل تحمل مزاجی سے سن کر ان کے حل کے لئے محکموں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا۔کمشنر نے کہا کہ شہری اپنے مسائل بلاجھجھک اور بلارکاوٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں اور بالخصوص دیہاتوں میں کھلی کچہریوں لگانے کا مقصد عوام الناس سے رابطوں کو پروان اور ان کے مسائل دہلیز پر سن کر ان کا قابل عمل حل نکالنا ہے ۔