ادویات کی پہلی کھیپ پارا چنار بھجوا دی:سلمان رفیق
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ادویات کی پہلی کھیپ پارا چنار بھجوا دی گئی ۔
جبکہ محکمہ ایمرجنسی سروسز نے خصوصی طور پر ائیر ایمبولینس بھجوائی جس کے ذریعے پارا چنار سے پہلا مریض علاج کیلئے اسلام آباد کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔