شجاع آباد بار الیکشن،صدر ودیگر عہداروں کے کاغذات جمع

 شجاع آباد بار الیکشن،صدر ودیگر عہداروں کے کاغذات جمع

شجاع آباد(نامہ نگار)شجاع آباد بار الیکشن کی صدارت کیلئے احمد عدیل خان لنگاہ، راؤ شکیل، راؤ شہزاد سلیم اور۔

 جنرل سیکرٹری کیلئے رانا صابر ساحل، ملک فیصل، سید سمیع گیلانی کے کاغذات نامزدگی جمع،سید حسن رضا گیلانی نائب صدر،راؤ عادل ذوالفقار جوائنٹ سیکرٹری، رمیز خان لنگاہ فنانس سیکرٹری اور شازیہ ملک لائبریری سیکرٹری اور ممبران انتظامیہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن کمیشن شجاع آباد بار راؤ اکرم ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایاکہ شجاع آباد بار کے الیکشن میں نائب صدر سید حسن رضا گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری راؤ عادل ذوالفقار، فنانس سیکرٹری رمیز خان لنگاہ اور لائبریری سیکرٹری شازیہ ملک بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،ان کے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ صدارت کیلئے احمد عدیل خان لنگاہ، راؤ شکیل اور راؤ شہزاد سلیم اور جنرل سیکرٹری کیلئے رانا صابر ساحل، ملک فیصل اور سید سمیع گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، ممبران انتظامیہ راؤ عامر لقمان، احمد یار بودلہ، راؤ عبید علی بہادر، سرفراز شیخ، عابد حسین کھاکھی، وحید خان ترین، جام عمران آصف، سید حامد عزیز شاہ، ملک عمران کھاکھی،سردار الطاف خان، محمد نسیم بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں