انسداد آلودگی اقدام،شہر میں ڈیڑھ کروڑ پودے لگانے کی تیاری
لاہور (شیخ زین العابدین) سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے لاہور میں درختوں کے احاطے میں اضافے کا منصوبہ بنا لیا گیا،لاہور میں پہلی مرتبہ ٹری کور میں اضافے کے لئے ڈیڑھ کروڑ پودے و درخت لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق شہر لاہور کا پہلا گرین ماسٹر پلان بن گیا، پی ایچ اے نے پلان پنجاب حکومت کو پیش کر دیا، سینئر صوبائی وزیر نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ٹاسک سونپا کہ شہر میں شجرکاری گرین ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی ۔ایک کروڑ پودے پی ایچ اے کی نرسریوں میں پیدا کئے جائیں گے جبکہ50لاکھ پودے پی ایچ اے کے ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز اگائیں گے ۔اربن فاریسٹ ، پارکوں ، گرین بیلٹس اور شاہراہوں پر درختوں کی جیو ٹیگنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کیلئے پی ایچ اے نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے موبائل ایپ ری گرین لاہور متعارف کر ا دی ۔موبائل ایپ کو استعمال کرنے کیلئے تمام زونز میں افسروں اور متعلقہ انچارجز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ درختوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے تمام پی ایچ اے کے متعلقہ انچارجز موجودہ اور نئی شجرکاری میں لگنے والوں درختوں کی جیو ٹیگنگ کریں گے ۔