راولپنڈی ڈویژن کو زیرو ویسٹ بنایا جائیگا ،کمشنرو ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی ڈویژن کو زیرو ویسٹ بنایا جائیگا ،کمشنرو ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کر کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کو راولپنڈی ڈویژن میں فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو زیرو ویسٹ بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کریں اور صفائی کے عمل کو موثر اور پائیدار بنا ئیں ۔ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تمام شہروں اور دیہا ت کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر ، ڈاکٹر حامد اقبال، احسن عظمت ملک نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں