آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا جائیگا، صدر آزاد کشمیر

آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا جائیگا، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد کشمیر و چانسلر آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی زیرصدارت یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کا 27واں سینیٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج و یمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر چودھری محمد طیب و دیگر بھی موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا، انہوںنے وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، انہوںنے کہا جامعہ پونچھ کے چھوٹا گلہ کیمپس کا سنگ بنیاد میں جلد ہی خود راولاکوٹ آکر رکھوں گا۔ چھوٹا گلہ کیمپس کی تعمیر سے پونچھ میں یونیورسٹی سٹی وجود میں آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں