گجرات:کسانوں میں گرین سکیم کے تحت 171 ٹریکٹر تقسیم
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 30 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کی گئی گرین ٹریکٹر سکیم پنجاب بھر میں زرعی اور معاشی خوشحالی کا نیا باب ثابت ہو رہی ہے ۔۔۔
ضلع کونسل ہال گجرات میں سکیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز احمد رنیاں اور خالد اصغر گھرال نے بطور مہمان خصوصی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں کو فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔ مجمو عی طور پر گجرات میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے ،یہ سکیم مکمل شفافیت اور میرٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسانوں کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے ،گجرات میں قرعہ اندازی کے ذریعے 171 خوش نصیب کسانوں کو گرین ٹریکٹر د ئیے جا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے قرعہ اندازی میں منتخب خوش نصیب کسانوں کو گرین ٹریکٹر کی چابیاں دیں ۔