چیئرمین نادرا کا دورہ سی ڈی اے، محمدعلی رندھاوا سے ملاقات

چیئرمین نادرا کا دورہ سی ڈی اے، محمدعلی رندھاوا سے ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔۔۔

 انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی، دونوں اداروں نے باہمی طور پر ٹیکنالوجی بیسڈ عوامی فلاحی سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا، چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد سپر ایپ اور نادرا کی طرف سے مستقبل میں متعارف کروائی جانے والی سہولیات کو ہم آہنگ کیا جائے۔ سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے سہولیات اور خدمات کی فراہمی کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر خدمات کو اسلام آباد میں توسیع دینے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بیسک ہیلتھ یونٹس میں نادرا کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ڈیسکس قائم کرنے کی پیشکش کی۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ڈی بی کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اہم خدمات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں