فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی طرف سے سفیر پاکستان عاصم افتخار کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
فرانس میں سفیر پاکستان عاصم افتخار اب امریکا اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے عاصم افتخار کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا، جموں و کشمیر فورم فرانس کے چیئرمین اور مسلم لیگ کے سینئر رہنما نعیم چودھری نے امید ظاہر کی کہ عاصم افتخار کشمیر کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں گے، سردار ظہور اقبال نے سفیر پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔