دریائے جہلم پر بند کی تعمیر کا منصوبہ التواء کا شکار

دریائے جہلم پر بند کی تعمیر کا منصوبہ التواء کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دریائے جہلم سے ملحقہ آبادیوں کے زرعی رقبہ جات کو دریا برد ہونے سے بچانے کیلئے بند کی تعمیر کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث درمیان میں ہی لٹکا ہوا ہے۔

 ، جس کے باعث ہزاروں رہائشی افراد عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق موضع ودھن کے مقام پر دریائے جہلم پر بند کی تعمیر نہ ہونے کے باعث پہلے بھی سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ جات دریا بر د ہو چکے ہیں ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ منصوبہ قبل ازیں دو سال التواء کا شکار رہا، لوگوں کے بڑھتے ہوئے تحفظات پر ستمبر 2024میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے بند کی تعمیر کے منصوبہ کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 میں شامل کر لیا اور ابتدائی طور پر 2 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار روپے مختص کئے ،جس کے بعد تاحال اس حوالے سے کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی، پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجراء کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو لکھا جا چکا ہے جوں ہی فنڈز آتے ہیں کام شروع کر دیا جائے گا دوسری جانب ودھن اور ملحقہ دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ روایتی چشم پوشی صورتحا ل کو گھمبیر بنا رہی ہے ارباب اختیار فوری طور پر نوٹس لے کر اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں