معذوری اور سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار سیمینار و تقریب

 معذوری اور سفید چھڑی کے  عالمی دن کی مناسبت سے  ایک پروقار سیمینار و تقریب

کلورکوٹ(نامہ نگار )ملک مشتاق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر کی طرف سے معذوری اور سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار سیمینار و تقریب تقسیم سفید چھڑی کا انعقاد کیا گیاْ۔

 ، مہمان خصوصی خصوصی خضر حیات منج اسسٹنٹ کمشنر بھکر،ملک مشتاق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بھکر اور اسد عباس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھکر تھے ۔بصارت سے محروم افراد نے قرآت،نعت خوانی،حمد اور پاکستانی ترانے پیش کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہمان خصوصی نے سوشل ویلفیئر بھکر کی طرف سے بصارت سے محروم افراد کے لیے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں