انجمن تاجران چناب بازار کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

انجمن تاجران چناب بازار کے نومنتخب  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) انجمن تاجران چناب بازار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

، جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردار مہتاب احمد خان بلوچ تھے ۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر تنظیموں کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ تاجروں کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون کرے گی۔،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر رانا محمد افضل اور جنرل سیکرٹری عامر رضا گوندل نے تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ چناب بازار کو ماڈل بازار بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں