نوری گیٹ چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے یوپی چرچ نوری گیٹ میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
دونوں افسران نے مسیحی کیمونٹی کوکرسمس کی مبارکباد دی اور سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری، پادر پی ایم اختر بچوں کے ہمراہ کرسمس کا کاٹ کاٹا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں ، انہوں نے امن، محبت اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ڈی سی سرگودہا نے کہا کہ تمام مذاہب امن، دوستی اور باہمی احترام کے اصولوں کی تعلیم دیتے ہیں ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں، بشمول مسیحیوں، کو یکساں حقوق حاصل ہیں ، حکومت پنجاب ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے ۔ مسیحی کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی میں اہم خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی کمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے ، مسیحی برادری تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات فراہم کر رہی ہے ۔