یونیورسٹی آف سرگودھا میں بھیرہ کے زیر تعلیم طالب علم حافظ طلحہ رحمان کا گولڈ میڈل
بھیرہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا میں بھیرہ کے زیر تعلیم طالب علم حافظ طلحہ رحمان نے بی ایس انجینئرنگ میں ٹاپ کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چوہدری ندیم افضل چن نے انہیں گولڈ میڈل دیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور یونیورسٹی ڈینز بھی موجود تھے جنہوں نے حافظ طلحہ رحمان کی شاندار تدریسی صلاحیتوں کو سراہا ۔