ڈسکہ کی سڑکوں اور سروس روڈ پر دکانداروں کا قبضہ
ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ کی سڑکوں اور سروس روڈ پر دکانداروں کا قبضہ، ٹریفک جام معمول، گزرنا محال،طلباء وطالبات کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
ڈسکہ شہر کے وسط فوارہ چوک، کچہری چوک، پسرور روڈ چوک، بنگلہ چوک سمبڑیال روڈ میں سروس روڈ پر دکانداروں کے قبضہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ گیا ہے طلبا اور شہریوں کو پیدل گزرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ، تجاوزات کی بڑی وجہ ڈسکہ شہر میں پارکنگ نہ ہونا ہے ۔دکانداروں نے اے سی آفس سے فوراہ چوک تک سروس روڈ پر قبضہ جمارکھا ہے جس کی وجہ سے ان دکانداروں سے خریداری کرنے آئے گا مجبوراً اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سڑک کنارے کھڑی کرتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے یوٹرن ہونے کی وجہ سے بھی اس سڑک پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ اسٹنٹ کمشنر آفس سے ملحقہ تھا نہ سٹی ڈسکہ ڈی ایس پی آفس اور ٹریفک پولیس آفس موجود ہیں لیکن ان سڑکوں پر نہ تو ٹریفک وارڈن یا سارجنٹ ڈیوٹی دیتے ہیں اور نہ ہی پنجاب پولیس کے جوان موجود ہوتے ہیں۔ شہریوں نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔