گجرات:کوڑا کر کٹ کو آ گ لگانے والوں کیخلاف کارروائی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ایڈمنسٹریٹر ایم سی گجرات نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے سموگ کے خطرات کے پیش نظر سالڈ ویسٹ برننگ کے خلاف فوری اور موثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
چیف آفیسر خالق داد گاڑا کی نگرانی میں ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ جلانے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے سالڈ ویسٹ برننگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سموگ سے انسانی صحت اور ماحول پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جن کی روک تھام کے لیے تمام شہریوں کا تعاون ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ برننگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی علاقے میں سالڈ ویسٹ جلانے کے واقعات دیکھیں تو فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔