سرکاری بازار ویران ،لاہور سرگودھا روڈ پر ریڑھی بان قابض

سرکاری بازار ویران ،لاہور سرگودھا روڈ پر ریڑھی بان قابض

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی سکھیکی کی طرف سے لگایا گیا ریڑھی بازار ویران پڑا ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ۔۔۔

لاہور سرگودھا روڈ پر سے ریڑھی والوں کا قبضہ ختم نہیں ہوسکا اور شہریوں کی آمدورفت میں دشواری کا سلسلہ جاری ہے ، مبینہ طور پر میونسپل کمیٹی سکھیکی کی طرف سے تھانہ سکھیکی کی چارد یواری کے ساتھ ریڑھی بازار قائم کرکے اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی مگر شہری حلقوں کے مطابق اس ریڑھی بازار کے قیام کیلئے کئے گئے اخرجات عوام کو کو ئی بھی سہولت فراہم نہ کرسکے ، معلوم ہوا ہے کہ ریڑھی والے سبزی اور فروٹ فروشوں نے تھانہ سکھیکی کے قریب ریڑھی بازار میں جانے سے انکار کر دیا ہے ، دوسری طرف متعلقہ حکام لاہور سرگودھا روڈ اور مارکیٹوں میں سے پختہ تجاوزات ختم کرنے میں بے بس دکھائی دے رہے ہیں ، سماجی کارکن ناصر عباس سمیت شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ سکھیکی میں بھی اپنے احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں