منتخب ہو کر بار کی عزت میں اضافہ کروں گا :عرفان اﷲ

منتخب ہو کر بار کی عزت میں اضافہ کروں گا :عرفان اﷲ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )منتخب ہو کر وکلاء اور بار کی عزت میں اضافہ کیلئے دن رات کوشش کروں گا ۔۔۔

یہ بات امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار عرفان اﷲ وڑائچ نے نومنتخب ممبر مجلس عاملہ ملک شفقت علی اعوان کی طرف سے نومنتخب بلا مقابلہ ممبران مجلس عاملہ اور عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ملک شفقت علی اعوان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کے لئے عرفان اﷲ وڑائچ بطور صدر بہترین انتخاب ہیں انہوں نے وکلاء سے استدعا کی کہ 11 جنوری کو عرفان اﷲ وڑائچ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے اپنے ووٹ سے نوازیں ۔ تقریب میں سابق صدور محمد رضا، شاہد محمود میر، مقصود احمد بھٹی، امجد علی مونگڑ، جمیل انور، عبدالخالق نارو، میاں ارشد، ملک شہباز احمد، بشیر احمد، حافظ عبداﷲ باجوہ سمیت سینئر وکلا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں نومنتخب عہدیداران فنانس سیکرٹری میاں محمد عظیم، لائبریری سیکرٹری میاں اسد اﷲ، آڈیٹر سید علی نقوی بخاری اور ممبران مجلس عاملہ شہزاد حسین جوندہ، عمران عابد بھٹی، حافظ محمد رضوان وڑائچ، محمد احسان الحق، مرزا عبدالباسط، ملک شفقت علی اعوان کو عرفان اﷲ وڑائچ نے گلدستے پیش کئے اور ہار پہناکر مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں