سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن لیگ کے رہنمائوں کی ملاقات

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ن  لیگ کے رہنمائوں کی ملاقات

وزیرآباد(نا مہ نگار)سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)بیگم طلعت شوکت چیمہ کی مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز سے ملاقات اور علاقہ کے مسائل بارے گفتگو کی۔۔۔

اس موقع پر اظہر قیوم ناہرا،ضلعی نائب صدر عامر زمان ساہی ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کو ترجیح دی اور اب بھی اسی کاز کی تکمیل کی خاطر تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے دور کی تباہی و بربادی کے ایک سیاہ دور کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے پاکستان ایک مرتبہ پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہا ہے ، پارٹی کیلئے بے لوث کام کرنیوالے ورکرز اثاثہ ہیں، مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں