ملیر میں 15 مستحق خاندانوں میں مفت سولر سسٹم تقسیم

ملیر میں 15 مستحق خاندانوں میں مفت سولر سسٹم تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی ملیر کے صدر و ایم پی اے راجہ رزاق بلوچ اور جنرل سیکریٹری امداد علی جوکھیو نے جام کنڈہ میں ہینڈز اسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسپتال کی جانب سے خلیل واڈھیلو نے اسپتال سے متعلق راجہ رزاق بلوچ کو بریفنگ دی جس کے بعد راجہ رزاق نے مڈ وائف نرسنگ کورس کرنے والی طالبات سے ملاقات کی اور تفصیلات معلوم کیں۔ اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق 15 خاندانوں کو مفت سسٹم دیے گئے ۔ خطاب میں راجہ رزاق نے کہا کہ ہینڈز اسپتال صحت کے حوالے سے اچھا کام کر رہا ہے ،تاہم ملیر میں صحت کے منصوبوں میں مزید بہتری لائیں گے ۔مڈ وائف کورس کرنے والی طالبات محنت کر کے اپنا کورس مکمل کریں ، تاکہ وہ غریب ومستحق عورتوں کی خدمت کر سکیں ۔ملیر کے عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے لیے سندھ حکومت بھرپور کام کر رہی ہے ۔ این ائی سی وی ڈی ،سول، گمبٹ اور دیگر اسپتالوں میں سہولیات سب کے سامنے ہے جہاں بہترین علاج کیا جاتا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے ملیر کے 15 خاندانوں کو بر وقت سولر سسٹم فراہم کیا گیا ہے دیگر لوگوں کو بھی سولر سسٹم دینگے ۔ اس موقع پر سائیں قاسم بلوچ اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں