سیاسی مخالفین کو تاریخی شکست ہضم نہیں ہو رہی :چودھری موسیٰ الٰہی

سیاسی مخالفین کو تاریخی شکست ہضم  نہیں ہو رہی :چودھری موسیٰ الٰہی

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و ایم پی اے پی پی 32 چودھری موسیٰ الٰہی نے حلقہ این اے 62 میں جاری ضمنی الیکشن کی بازگشت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔

اگر این اے 62 میں ضمنی الیکشن ہوئے تو ہمارے وہ سیاسی حریف جن کو اپنی تاریخی شکست ہضم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی،وہ بروقت خواب غفلت سے باہر آجائیں،اگر ضمنی الیکشن ہوئے تو این سے 62 سے سابق وزیر اعظم شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر وجاہت حسین کی قیادت میں خود الیکشن لڑوں گا اور اگر میرے اﷲ کے گھر منظور ہوا تو ایک بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب بھی ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے ہر گز گریز نہیں کروں گا۔سیاسی مخالفین کھلا میدان دیکھ کر ہر روز رات کو دوبارہ ایم این اے بننے کے خواب دیکھ کر سوتے ہیں وہ بروقت خواب سے جاگ جائیں اور حقیقی عوامی خدمت کو اپنائیں تاکہ اﷲ ان سے راضی ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں