بین الاقوامی طاقتیں مظلوموں کا ساتھ نہیں دے رہیں :شاہد انصاری

بین الاقوامی طاقتیں مظلوموں کا  ساتھ نہیں دے رہیں :شاہد انصاری

ڈسکہ(نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان ڈسکہ کے رہنما شاہد انصاری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بین الاقوامی طاقتیں مظلوموں کا ساتھ دینے کے بجائے طاقتور کا ساتھ دیتی نظر آ رہی ہیں، فلسطین پر ظلم و ستم کو نظر انداز کر کے۔۔۔

 یہ طاقتیں انصاف کی راہ سے بہت دور بھٹک گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری جلد حق اور انصاف کیلئے کھڑی ہوگی،بین الاقوامی طاقتوں کی طرف سے ، فلسطین پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کی گئی تھی،ان طاقتوں نے اسرائیل کا ساتھ دیا،طاقتوں کو چاہیے تھا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیتے ۔اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرتے تاکہ خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن ہوتا،یہ بالکل افسوسناک صورتحال ہے ، اسرائیل کی جانب سے بار بار فلسطین پر حملے اور اس کی زمین پر قبضہ کرنے کے بعد ایران کے ایک بڑے لیڈر کو شہید کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں