گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ دینگے :ڈی جی ٹیڈیپ

گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ دینگے :ڈی جی ٹیڈیپ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹیڈیپ پنجاب خالد رسول نے کہا کہ گوجرانوالہ کی انڈسٹری میں بڑا پوٹینشل ہے یہاں کی مصنوعات اپنی بہترین کوالٹی کے اعتبار سے دنیا میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔۔۔

 ضرورت اس امر کی ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کی مزید بہترانداز میں تشہیر کی جائے ۔گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین اس حوالے سے ٹیڈیپ سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں مزید بتایا کہ فروری 2025میں سعودی عریبہ میں سنگل کنٹری ایکسپو ہونے جارہی ہے گوجرانوالہ کی مصنوعات کو سعودی عرب متعارف کروانے کیلئے یہ بہترین موقع ہے ۔میری خواہش ہوگی کہ گوجرانوالہ کی انڈسٹری اس سنگل کنٹری ایکسپو میں بھرپور حصہ لے اور اپنے سٹال لگا کر سعودی عرب سے تجارت کو فروغ دیں۔ہم گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ دینا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔قبل ازیں صد رچیمبر رانا محمد صدیق خاں نے کہا کہ ہمارے پاس پراجیکٹس موجودہیں ہم ایک ٹیم بن کر اس پر ورکنگ کریں گے ، ہم نے کام کر کے بزنس کمیونٹی کواور شہر کو ڈلیور کرنے کا عز م کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں