سیالکوٹ کی مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

سیالکوٹ کی مارکیوں میں  ون ڈش کی خلاف ورزی معمول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ اور گردونواح کی مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی معمول بن گئی، مقررہ وقت کے بعد بھی پروگرام کا سلسلہ جاری رہنے لگا، انتظامیہ قوانین کی خلاف ورزی پر خاموش تماشائی بن گئی۔

، علاقہ بھر میں مارکی مالکان پروگرام کے منتظمین سے ملی بھگت کر کے ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہیں، مارکیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی کیلئے مختلف پیکیجز بھی تیار کر لئے گئے ہیں جس میں میٹھی اشیا2ہوتی ہیں جبکہ چکن بریانی قورمہ وغیرہ کو ون ڈش سمجھتے ہیں جبکہ بااثر افراد مارکی مالکان سے ملی بھگت کر کے مٹن، بیف دفش اور دیگر کھانے کی اشیا شامل کر کے ون ڈش کی سرعام خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں