گورنر پنجاب سے چیف سیکرٹری کی ملاقات

گورنر پنجاب سے چیف سیکرٹری کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انہیں سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کی خدمت بیوروکریسی کا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا عوام اور بیوروکریسی کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر کے لوگوں کیلئے آسانی پیدا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں