زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے واک

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کی۔

 سینئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام واک یونیورسٹی کلاک ٹاور سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد سرورخاں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو جس جبرواستبدار اور بربریت کا سامنا ہے اس کے خلاف پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ااقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خاتمے تک پوری قوم اپنے محصور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں