اسرائیل کی غزہ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت قابل مذمت : ڈاکٹر راغب نعیمی

 اسرائیل کی غزہ، بھارت کی  مقبوضہ کشمیر میں جارحیت  قابل مذمت : ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا اسرائیل کی غزہ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت قابل مذمت ہے۔

اقوام متحدہ غزہ اورمقبوضہ کشمیر میں امن کے لئے کردار ادا کرے ۔ غزہ اورکشمیرکے مظلوم عوام کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستانی عوام شروع دن سے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں