اظہارِ یکجہتی کشمیر و یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی

 اظہارِ یکجہتی کشمیر و یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر اظہارِ یکجہتی کشمیر و یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی ڈی سی دفتر سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کی۔۔۔

 ریلی کے انعقاد کا مقصد بھارتی حکومت کے کشمیر پر 77 سالہ غاصبانہ قبضے کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے آواز بلند کرنا ہے تاکہ مظلوم کشمیری آزادی سے زندگی گزارسکیں۔ ریلی کا سرکاری سطح پر منانے کا مقصد مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے ، ریلی ڈپٹی کمشنر دفتر سے دستگیر چوک ڈی او ہیلتھ دفتر تک نکالی گئی۔ شرکا نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت انکی امنگوں اور قراردادوں کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی آزادی تک اور ان کے حق خود ارادی تک پاکستان کی پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مزید کہا کہ کشمیر بھارتی تسلط سے جلد آزاد ہو گا، کشمیری عوام کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح آواز بلند کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں