کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلی ،سیمینار کا انعقاد

کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلی ،سیمینار کا انعقاد

میانوالی(نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی یومِ سیاہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے سلسلہ میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیر ی جھنڈے بینزر اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے ۔ریلی میں فضاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ریلی جہاز چوک سے شروع ہوئی اور جی پی او چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستان قوم اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انھوں نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیراہتمام یوم ِسیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تھے ۔سیمینار میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، سی ای او ایجوکیشن ملک احمد یار، سی او میونسپل کمیٹی ملک ساجد کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد، ضلعی محکموں کے افسران اور مختلف سکولوں کے طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلباء نے تقاریر پیش کیں اور کشمیر پر بھارت کے غصبانہ قبضے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا بنیادی مقصد عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کو تسلیم کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں